۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عبد الملک الحوثی رهبر جنبش انصار الله یمن

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن اختلافات کو ہوا دے کر یمنی عوام پر تسلط قائم کرنا جاہتے ہیں۔

تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے پیر کی شام صوبہ البیضاء کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ البیضاء کے عوامی وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دشمن، یمن کے عوام میں اختلافات کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے اور سعودی-اماراتی جارح اتحاد نے الحدیدہ میں وحشیانہ جرائم بھی انجام دیئے ہیں۔

تحریک انصار اللہ کے رہنما کے حوالے سے المسیرہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی-اماراتی جارح اتحاد نے صوبہ البیضاء کو نشانہ بنایا اور عوام کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام کے درمیان ملاقاتیں اور گفتگو ہوتی ہیں اور اس سے یمنی قوم کے برادری، تعاون اور سمجھوتے کی حقیقی تصویر سامنے آتی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ البیضاء میں تعاون مضبوط کرنے، اجتماعی صلح، سیکورٹی اور استحکام کے لئے موقع حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ملک کے چپے چپے سے جارح قوتوں کو نکال کرہی چین سے بیٹھیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .